21 C
New York
September 28, 2020
Sindh Islam
Image default
ويڊيوز

علمی دورہ ڪلاس 4

سلسلہ(۴)  احیائے منھجِ سلف صالحین

دور ِ حاضرمیں امت مسلمہ کو لاتعداد فتنوں کا سامنا ہے۔ایک طرف مسلم امہ کے ایک بڑے طبقہ کا  رسول اللہ ﷺسے عملی تعلق کمزور ہوتا چلا جارہا ہے تو دوسری طرف  کفار و بے دین رحمتِ دو عالَمﷺ کی عزت وناموس پر مختلف انداز و پیرائے سے حملہ آور ہورہےہیں

بالخصوص ہماری نوجوان نسل کے دلوں میں خودساختہ اعتراضات وشبہات پیدا کرکے آپ ﷺکی تعلیمات کی اصل روح کو مسخ کر کے نبی اکرم ﷺ کی محبت کو دلوں سےمٹا دینا چاہتے ہیں۔

اس فتنے کے سدّ باب اور مسلمانوں کےرسول اللہﷺسے محبّت واطاعت کے رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کےلیے

’’ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ‘‘ نے ایک منفرد و باوقار ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے  جو بعنوان:

اپنےمحبوب نبیﷺ کو پہچانئیے !

(تذکرہ جمال و خصالِ نبوتﷺ)

(صحیح بخاری شریف  اور ’’شمائلِ ترمذی‘‘ سے ماخوذصحیح احادیث کی روشنی میں)

مقرر:فضیلۃ الشیخ محدّث العصر علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

دورہ کے اہم نکات:

رسول اللہ ﷺ کے:

 حلیہ مبارکہ اور حسن وجمال کا تذکرہ دلنشیں

فضائل و  امتیازی خصوصیات

امت پر احسانات کا تذکرہ

ولادت سے وفات  تک زندگی  کے اہم پہلو

رسول اللہ ﷺ کی معرفت ایک مسلمان کے لیےضروری کیوں ؟

ایک مسلمان کارسول اللہﷺسےتعلق کیسا ہونا چاہیئے؟

صحابہ کرام  رضوان اللہ علیہم اجمعین کا رسول اللہﷺسےکیساتعلق تھا؟

رسول اللہﷺپر اعتراضات وشبہات کا اصل سبب و مقصدکیا ہے؟

ہم رسول اللہﷺپر ہرزہ سرائی کا جواب کیسے دے سکتے ہیں؟

دوستی دشمنی،غمی خوشی ،جنگ وامن میں رسول اللہﷺکا طرزِ عمل کیا تھا؟

 

Related posts

جمال و خصالِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم – کلاس 3

Shaikh Nasir

هفته وار ڪلاس

Shaikh Nasir

جمال و خصالِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم – کلاس 2

Shaikh Nasir

Leave a Comment